درس و تدریس کے عمل اسباق کی منصوبہ بندی درس و تدریس کے عمل میں اسباق کی منصوبہ بندی ایک اہم عنصر ہے ۔ ایک بہترین منصوبہ ایک ہدایت نامہ ہے جو تعلیم کے لیے ایک بہترین ڈھانچہ مہیا کرتا ہے ۔کسی سبق منصوبہ بندی کرنے سے پہلے کلاس کے سیکھنے کے نتائج کی درجہ بندی کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ اس سے استاد کو معیاری تدریسی طرز کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔قبل از منصوبہ بندی اساتذہ کو لیکچر کے دوران طلباء سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں بہتر سے بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے ۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبا کو موضوع کو آسانی سے سمجھنے کے لئے وضاحت کے مختلف طریقے تیار کریں۔ سبق کی منصوبہ بندی کے فوائد تیاری میں ناکامی یعنی آپ کی ناکامی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک منظم استاد ہمیشہ ہی مقررہ مدت کے اندر سبق فراہم کرنے کے قابل ہو گا وقت کی بچت ہوگی اسی وجہ سے استاد طلباء کی اضافی توجہ اور وقت دے سکتے ہیں۔ جن طلبہ کو اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیز درس دیتے وقت کنٹرول اور سمت کا بھی احساس ہو گا یہاں تک کہ اگر طلبہ کے مابین الجھن ہے تو بھی استاد ان کی مؤثر رہنمائی کر سکے گا کیونکہ استاد اس موضوع پر پوری...